ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) منشیات فروشی کے الزام سے طاہر شاہ اور معروف شاہ بری۔ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کے دلائل نے ٹیکسلا پولیس کے ایس ایچ او ملک ساجد کا پول کھول دیا۔ منشیات کی برآمدگی جھوٹی اور بے بنیاد تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج چوہدری باسط عالم نے مدلل دلائل کے بعد دونوں ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹیکسلا کے مشہو ر معروف منشیات کیس کا فیصلہ ہوگیا۔طاہر شاہ اور معروف شاہ کو مقامی عدالت نے باعزت بری کردیا۔
ملزمان پر زیر دفعہ9c 2015 کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایس ایچ او ملک ساجد کی جانب سے ایف آئی آر نمبر356 درج تھی جس میں ان کو منشیات فروشی کے الزام میں زیر حراست لیا گیا تھا لیکن عدالت میں ثبوت نہ ہونے اور معروف قانون دان طاہر محمود ایڈووکیٹ کے دلائلسے اتفاق کرتے ہوئے پولیس الزام ثابت کرنے میں بے بس نظر آئی طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان پر منشیات کی برآمد گی غلط ڈالی گئی۔۔
ملزمان کی جانب سے ٹیکسلا کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ طاہر محمود راجہ کے توسط سے سابق ایس ایچ او ٹیکسلاملک ساجد اور ٹیکسلا پولیس کے خلاف انصاف کے لیے اپیل دائر کر رکھی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج چوہدری باسط عالم کی عدالت میں طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کے دلائل پر طاہر شاہ اور معروف شاہ کو افاضل عدالت نے باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔