راولپنڈی (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عبدالرزاق نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو عرصہ حوالات قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ملزم محمد صفدر کو تھانہ صدر واہ پولیس نے گرفتار کرکے 250 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا
۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالستار نے قتل کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا ۔ملزم عقیل کے خلاف تھانہ چونترہ میں مدعی ساجد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ ملزم عقیل نے شادی کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے سے اس کا بھائی دم توڑ گیا جس پر چونترہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج پولیس پارٹی پر فائرنگ اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اسی عدالت نے تھانہ صدر واہ میں درج کار چوری کے مقدمات اور دہشتگردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم لعل زادہ کے خلاف کیس کی سماعت 17 سمبرتک ملتوی کردی۔