منشیات اور اسلحہ برآمد ہو نے پر 12 ملزم پکڑے گئے

Arrested

Arrested

سرگودھا (جیوڈیسک) اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اشتیاق سے ہیروئن 450 گرام، منور سے چرس 1150 گرام، حق نواز سے چرس 1100 گرام، محمد طاہر سے چرس 450 گرام، محمد یار سے شراب 2 بوتل، اسلام سے شراب 10 بوتل، فراز شراب 10 بوتل، منیر سے شراب 20 لیٹر، لاہن 300 لیٹرمعہ چالو بھٹی،حیدر سے بندوق بارہ بور، منظر سے پسٹل 30 بور، فیصل سے بندوق بارہ بور، نعمان سے 27 کارتوس، ریاض سے ریوالور 32 بور، حسن سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، مزید سات اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں بلال، ثمر عباس، ریاض، بصری بی بی، محمد عامر اور کامران، نذیر احمد شامل ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔