نئی دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی بھارت کے پردھان منتری نہ ہوتے تو شاید ایک موسیقار ہوتے، میگھالیہ کے دورے پر گئے بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر ڈرم پر اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھائیں۔
جاپان کے بعد بھارتی ریاست میگھالیہ میں نریندر مودی نے اپنی فنکارانہ صلاحیت دکھائی اور ڈرم بجا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
یاد رہے کہ نریندر مودی جاپان اور مختلف تقریبات میں اس سے پہلے بھی بے اختیار موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔