لندن (جیوڈیسک) پی آئی اے کے پچپن سالہ پائیلٹ عرفان فیض کو اس سال اٹھارہ ستمبر کو نشے کی حالت میں جہاز کے کاک پٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بریڈ فورڈ ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والی پرواز میں عملے کے گیارہ ارکان سمیت ایک سو تنتالیس مسافر سوار تھے۔
اڑان سے پہلے برطانوی حکام نے شک پڑنے پر چیک اپ کیا تو پائیلٹ نشے میں تھا۔ گرفتار کئے جانے کے بعد عرفان فیض نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے دو تہائی شراب کی بوتل پی رکھی تھی۔
برطانوی جج نے پائلٹ کو نو ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پی آئی اے نے ایک مدہوش پائیلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت کیسے دے دی۔