13مارچ کو عشق مصطفی کے متوالوں کا سیلاب سیکولر اور لبرل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا، محمد یوسف

Protest

Protest

کراچی : جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ ممتاز قادری نے اپنے ایمان کا ثبوت دیا اور امت کی ترجمانی کی۔ آج ہمارے حکمرانوں نے وہ کام کیا جو ڈنمارک کی حکومت نے کیا تھا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ حقائق دکھاتا ہے مگر آج میڈیا حقائق چھپا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت 13 مارچ کو ہونے والے ”ناموس رسالتۖ مارچ” کے سلسلے میں بعد نماز جمعہ مسجد یونس 7D، مسجد فیضان مدینہ، کریلا موڑ، اکبری مسجد، کالا اسکول، مسجد طحہٰ، بفرزون میں مظاہرے اور ناظم آباد میں گجر نالہ، خلافت چوک، چھوٹا میدان اور گلبہار میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن، نائب امیر سید محمد مظفر، جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

محمد یوسف نے کہا کہ ناموس رسالت ۖ کا معاملہ کسی مسلک کا معاملہ نہیں ہے بلکہ پوری امت کا معاملہ ہے اور توہین رسالت کا قانون پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ممنون حسین کا فیصلہ تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے ۔صدر نے ظلم اور ناانصافی کا مظاہرہ کیا۔ نواز شریف نے بھی شرافت کی دھجیاں اُڑا دیں۔ تاریخ میں ممتاز قادری کا نام سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا۔ ممتاز قادری کو پھانسی دے کر حکمرانوں نے اپنے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے۔

ہم ممتاز قادری کو سلام پیش کر تے ہیں۔ اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ ممتاز قادری کو پھانسی دے کر شاتم ِرسول کی حوصلہ افزائی کریں گے تو وہ سن لیں پھر ممتاز قادری بھی پیدا ہوتے رہیںگے۔ آج جو کچھ حکمرانوں اور عدلیہ نے کیا وہ ناقابل فراموش ہے، عدلیہ نے اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا دیا ہے عدالت نے شاتمین ِرسول کی معاونت کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک میں لوگوں کو انصاف ملتا ہے؟ ملک میں را کے ایجنٹوں کوتو پھانسی نہیں دی جاتی مگر عاشقانِ مصطفی کو سزا کے عمل سے گزار دیا جاتا ہے۔

نواز شریف سن لیں ملک میں سیکولر ازم اور لبرل ازم نہیں چلے گا ۔ملک عاشقانِ رسولۖ کا ہے ،ہم حر مت ِ رسولۖ کے لئے لو گوں کو بیدار کر یں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے کاسہ لیس پاکستان کے آئین کو بدلنا چاہتے ہیں اسی لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے مگر ہمارا عزم ہے کہ ان سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

جنرل سیکریٹری ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا کہ 13 مارچ کو ہونے والے عظیم الشان ”ناموس رسالت ۖ مارچ” میں ہمیں مسلکی و گروہی اختلافا ت سے بالا تر ہوکر باہر نکلنا ہوگا۔ ناموس مصطفی ۖکے تحفظ کے لئے بھر پور اتحاد و یکجہتی اور ہمت و جرآت کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

انشاء اللہ اتوار 13مارچ کو ہونے والے ”ناموس رسالت ۖ مارچ” میں کراچی کے عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے اور عشق مصطفی ۖکے متوالوں کا سیلاب سیکولر اور لبرل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320