ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی کھارامیں کھلی کچہری

LALYANI NEWS

LALYANI NEWS

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی کھارامیں کھلی کچہری، سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں عوام خفیہ طور پر تعاون کریں، سخت کاروائی کریں گے، مرزا عارف رشید ڈی ایس پی صدر سرکل، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے نواحی گائوں کھارا میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور اہلیان کھارا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، اپنے مسائل زبانی بیان کرنے والوں کو ڈی ایس پی مرزا عارف رشید نے اپنے دفتر کا ٹائم دے دیا،

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع پولیس کو دیں اور منشیات فروشوں جواریوں اور قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں تاکہ عوامی تعاون سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے، میرے دروزے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان کھارا نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے، مثبت سوچ کے حامل اہلیان کھارا قابل تحسین ہیں، اس موقع پر ایس ایچ او یونس ڈوگر اورچوکی انچارج مظفر حسین بھی موقع پر موجود تھے،