حفاظ اکرام کی دستاربندی کے سلسلہ میں ایک انتہائی پروقار تقریب منعقد ہوئی

Speech

Speech

فیصل آباد : العمر قرآن اکیڈمی ایوب کالونی جھنگ روڈ میں حفاظ اکرام کی دستاربندی کے سلسلہ میں ایک انتہائی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں قرآن کریم فرقان حمید کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے 4حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری محمد آصف نے کہا کہ اگر ایک گھر سے ایک بچہ قرآن حفظ کرتا ہے تو وہ پورے خاندان کو جنت میں لیکر جانے کا باعث بن جاتا ہے، جو لوگ قرآن پاک کو حفظ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ناظرہ اور تفسیر بھی ضرور پڑھیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ انہوں نے جو حفظ کیا ہے اس کا مطلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظ اکرام کو جھوٹ’ بغض’ چغل چوری سے گریز اور نشہ سے نفرت کرنی چاہیے تاکہ جو عمل انہوں نے سرانجام دیا ہے اس میں کوئی فرق نہ آ جائے کیونکہ اگر اس نیک عمل میں کوئی فرق آ جائے تو اﷲ رب العزت سخت ناراض ہوتے ہیں۔

اس پاک اور روح پرور تقریب میں حافظ فہد’ شبیر احمد انصاری’ حاجی شکیل احمد’ مولانا فضل عباس’ نذیر احمد انصاری’ سعد سبحان’ ایم عقیل انصاری ودیگر موجود تھے۔