ڈ ی ٹی او ریلوے کوئٹہ محمد جنید اسلم نے کہا کہ ریلوے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس )ڈ ی ٹی او ریلوے کوئٹہ محمد جنید اسلم نے کہا کہ ریلوے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے مسافروں کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے گا ریلوے اسٹال چلانے والے افراد اشیاء خوردونوش نرخنامے کے مطابق فروخت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ریلوے اسٹیشن کے اچانک دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

ڈی ٹی او ریلوے محمد جنید اسلم نے سبی ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے دوران اضافی رقم چارج کرنے والے اسٹالوں کو جرمانہ کیا گیا انہوں نے اس موقع پر ریلوے عملہ کو تاکید کی کہ وہ مسافروں کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ مسافر کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے اسٹیشن ماسٹر سے رابطہ کریں۔