لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سیشن کورٹ نے دہری شہریت کیس میں سابق وزیر خزانہ پنجاب رانا آصف کو اشتہاری قرار دے دیا، جعلی ڈگری کیس میں سیمل کامران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رانا آصف پر دہری شہریت کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا اس لئے انہیں سزا سنائی جائے۔ دوران سماعت رانا آصف اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے رانا آصف کو اشتہاری قرار دے دیا۔
دوسری جانب جعلی ڈگری کیس میں سیمل کامران طلبی کے باوجود سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آٹھ جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔