ملتان (جیوڈیسک) اپریل 2013 میں سیشن جج ساہیوال نے دوہری شہریت کیس میں چوہدری زاہد اقبال کو دفعہ بیاسی کے تحت ایک سال تین ماہ ، دفعہ ایک سو ننانوے اور دو سو کے تحت دو سال چھ ماہ کی سزا سنائی جبکہ مجموعی طور پر انتالیس ماہ کی سزا کا حکم دیا جس کے خلاف چوہدری زاہد اقبال نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کر لیا جس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حامد عزیز اور جسٹس محمود احمد بھٹی نے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری زاہد اقبال کو بری کر دیا۔
چوہدری زائد اقبال کے وکیل جمشید حیات کا کہنا ہے سزا کالعدم ہونے کے باعث چوہدری زاہد اقبال دوبارہ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔