پاکستانی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ انکی جماعت دہری شہریت والے پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کے حق میں ہے، کہتی ہیں اس سلسلے میں قانون سازی ہونی چاہئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کی مشیر برائے اوورسیز فوزیہ قصوری کا لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا۔
کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ تحریک انصاف ان کے مسائل کے حل اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھی گی، ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے انتظامات بھی بروقت مکمل ہونے چاہیں۔