تعلیمی نظام کو درست کر کے ملک سے جہالت کا خاتمہ اور تعلیم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ کیا جائے اور تعلیمی نظام کو درست کرکے ملک سے جہالت کا خاتمہ اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کو فروغ دیکر ہی پاکستان کی ترقی اور معیشت کو ترقی دیا جاسکتا ہے معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو تعلیم کو عام کرنے اور پڑھا لکھا معاشرہ ترتیب دینے کے لئے اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا جہالت کے خاتمے سے ہی ملک ترقی اور عوام میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں فاسٹ ایجوکیشنل سسٹم کے تحت اسکول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کے معروف سماجی رہنماء ڈاکٹر غلام عثمانی ،معروف وکیل اویس ایڈوکیٹ ،فاسٹ ایجوکیشنل سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر ،اساتذہ اور دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے اسکول کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے قابل اساتذہ کی نگرانی میں شاندار تعلیمی ماحول کے قیام پر اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات نہ کافی ہیں اس سلسلے میں نجی شعبے اپنا قومی فریضہ انجام دیں سستا اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر توجہ دیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس موقع پر موجود علاقہ عمائدین و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کے خاتمے کے لئے جد وجہد ک ررہی ہے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام کی بہتری اور درگاہوں کی ترقی ایم کیو ایم کا ہی کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے پاکستان کے چپے چپے سے جہالت کا خاتمہ کیا جائے گا اور تعلیم کو عام کرکے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔