دبئی (جیوڈیسک) حکومت کے میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ بھارت سے آنے والے جہاز کی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے وقت اس میں آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت 12:45 پر پیش آیا۔
سرکاری اعلان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر Thiruvananthapuram سے آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں جہاز سے سیاہ دھویں کے بادل نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایمریٹس ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جہاز سے بحفاظت انخلا کے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔