دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت سندھ کے اہم سیاسی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ دبئی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، مراد علی شاہ اور رحمان ملک نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر کو صوبے کی صورتحال اور کراچی میں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار عمر نے آصف زرداری سے ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔