دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

Asif Ali Zardari, Ishrat Ul Ebad Khan

Asif Ali Zardari, Ishrat Ul Ebad Khan

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادکے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوٴں نے خفیہ ملاقاتیں کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور دونوں پارٹیوں میں عملی سیاسی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کے درمیان خفیہ ملاقات پرانے دبئی کے علاقے ڈیرا کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ 24 گھنٹوں میں ملاقاتوں کے 3 سیشن ہوئے جس میں سیاسی تعاون پر گفتگو ہوئی۔