دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں عمارت کی اکتیسویں منزل سے پائیدان گرنے سے کار سوار پاکستانی جاں بحق ہو گیا، حادثے میں 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دبئی کے چونتیس منزلہ ال شائبہ ٹاور کی اکتیسویں منزل پر کھڑکیوں کی صفائی کی جا رہی تھی کہ اچانک لفٹر نما پائیدان کی رسیاں ٹوٹنے سے وہ پارکنگ میں آگری جس سے وہاں موجود بارہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حادثے میں ظفراقبال نامی پاکستانی سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیس سال کا ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔