دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں برج الخلیفہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، دنیا کے بلند ترین ٹاور کی ایک سو اڑتالیس ویں منزل پر شیشے کا چبوترا سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ ایک سو تریسٹھ منزلہ برج خلیفہ کی عمارت پر زمین سے پانچ سو پچپن میٹر کی بلندی پر شیشے کا چبوترہ تعمیر کیا گیا ہے جہاں سیاح شہر کا وسیع مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے دنیا کے بلند ترین چبوترے کے طور پر درج کر لیا ہے۔ اس سے قبل شیشے کا ایسا ہی کمرہ ایک سو اٹھائیس ویں منزل پر تھا جہاں گذشتہ برس انیس لاکھ سیاح آئے۔