دبئی (جیوڈیسک) کرکٹ میچ میں جب کوئی فیصلہ تھرڈ امپائر کے سپرد کیا جاتا ہے تو فیلڈ امپائر اور تھرڈ امپائرکے درمیان کیا گفتگو ہوتی ہے آپ نے کبھی نہیں سنی ہو گی لیکن اب آئی سی سی نے خفیہ گفتگو سے پردا اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ میچز میں کمنٹری تو سب سنتے ہیں لیکن اب امپائرز کی گفتگو بھی آپ سن سکیں گے،آئی سی سی نے فیل امپائر اور تھرڈ امپائر کے درمیان ہونے والی خفیہ گفتگو آن ائیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ گفتگو اس وقت سن سکیں گے جب کسی فیصلے کیلئے فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر سے رابطہ کرے گا۔
اس دوران جو بھی بات چیت ہوگی وہ سب سن سکیں گے، آئی سی سی نے گزشتہ سال ایک سیریز کے دوران یہ تجربہ کیا تھا، جس پر عمل در آمد ورلڈ کپ کے آخری سات میچز میں بھی کیا جائے گا۔