دبئی: دھوتی پہنے شخص کو میٹرو میں سفر سے روک دیا

Dubai

Dubai

ابو ظہبی (جیوڈیسک) ابو ظہبی دبئی پولیس نے بھارتی شہری کو دھوتی پہننے پر میٹرو میں سوار ہونے سے روک دیا۔ دبئی میں پولیس نے ایک بھارتی شہری کو دھوتی پہننے پر شہر کے میٹرو میں سوار ہونے سے روک دیا ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کت مطابق 67 سالہ بھارتی شہری کو پولیس نے اس بنا پر شہر کے میٹرو میں سوار ہونے سے روک دیا کہ اس نے بھارتی روایتی لباس دھوتی پہنی ہوئی تھی۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے میٹرو میں سوار ہونے کے لئے کوئی خاص ڈریس کوڈ یا پالیسی نہیں ہے۔ بھارتی شہری کو روکنا اس پولیس والے کا ذاتی فعل ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔