دبئی : ڈرائیور کی پٹائی کرنے پر کسٹم چیف برطرف اور گرفتار

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) میں ایک ڈرائیور کی پٹائی کرنے پر کسٹم چیف کو برطرف کرکے گرفتار کر لیا گیا، لیکن یہ گرفتاری کس طرح عمل میں آئی اور واقعہ کس طرح رپورٹ ہوا اس کی کہانی بڑی دلچسپ ہے ایک معمولی غلطی پر وین ڈرائیور تشدد کا نشانہ بنا، لیکن تشدد کا نشانہ بنانے والا بھی اسی غلطی کی بنا پر عرش سے فرش پر پہنچا دیا گیا۔

یہتصویر دبئی کی جہاں بھارتی وین ڈرائیور کی معمولی سی غلطی پر ایک عرب شخص اس سے مارپیٹ کررہا ہے ، مارپیٹ کا یہ منظر ایک اور شخص نے اپنے موبائل میں نہ صرف ریکارڈ کرلیا بلکہ اسے سوشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کردیا ، ایک سے دوسرا ، دوسرے سے تیسرا ، ہوتی ہوتی یہ ویڈیو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد تک پہنچ گئی۔

جنہوں نے فوری طور پر مارپیٹ کرنے والے عرب شخص کی گرفتاری کا حکم دیا، اور جب پولیس اس شخص تک پہنچی تو انکشاف ہوا کہ مارپیٹ کرنے والا کوئی عام شہری نہیں بلکہ دبئی کاکسٹم چیف تھا، جسے فوری طورپر عہدے سیبرطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرا سی غلطی پر بے قابو ہونے والا دبئی کسٹم چیف کا عہدہ بھی گیا ،عزت بھی گئی۔