دبئی: ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پرگاڑی ضبط کرنے کا حکم

Dubabi

Dubabi

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔

دبئی ٹریفک حکام کے مطابق سزا کے طور پر 200 درہم ناکافی ہیں جبکہ سخت سزا کے طور پر حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی اور ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ تین سال سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کی طرف سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے تین ہفتوں کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی۔