دبئی: میں سنگدل پاکستانی نے دوبچیوں کا گلا گھونٹ کرخود کشی کرلی

Cruel

Cruel

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے باپ اور اس کی دو بیٹیوں کی پراسرار موت ہو گئی، تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگدل پاکستانی نے دو بچیوں کا گلا گھونٹ کر خود کشی کر لی۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاندان دبئی کے ایک ولا میں رہائش پذیر تھا۔ خاتون کو رات ایک پروگرام سے گھر واپسی پر اپنی دو بچیوں کی لاشیں ملیں۔

جبکہ شوہر کی لاش علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد سوئمنگ پول سے برآمد کی گئی۔ مرنیوالی بچیوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جار ہی ہے۔