دبئی (جیوڈیسک) مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق یاسر شاہ پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
باؤلنگ میں بھارت کے روی چندر ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مصباح الحق کی ترقی ، نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ یونس خان کی تین درجے تنزلی ، ساتویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری نے انگلینڈ کے جو روٹ کو دوسری پوزیشن دلا دی ۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں تاہم آئی سی سی کی جانب سے ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آسٹریلیا بدستور پہلے ، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔