دبئی: اسحاق ڈار نے سکوک بانڈ کے اجراء کے لئے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

دبئی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آج دبئی میں مالی مشیروں سے ابتدائی ملاقاتیں کیں۔ وزیر خزانہ کل ابو ظہبی میں سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاکستان اسلامک بانڈ کو سکوک بانڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ 26 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

سکوک بانڈ کے اجراء سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ سکوک بانڈ جاری ہونے سے 31 دسمبر تک ذرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ سکوک بانڈ کے علاوہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے بھی 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی 2 اقساط ملنے کا امکان ہے۔