دبئی اسلامک بینک نے کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ متعارف کرا دی

Dubai Islamic Bank

Dubai Islamic Bank

کراچی (جیوڈیسک) دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) نے کراچی میں اپنے ہیڈآفس میں منعقدہ تقریب میں اپنی نوعیت کی واحد کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ متعارف کرادی۔

صارفین الیکٹرانک و گھریلو مصنوعات کی وسیع رینج کی خریداری کے لیے اس کنزیومر ڈیورایبل فنانس پراڈکٹ کو استعمال کر سکیں گے۔ تقریب میں سی ای اودبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ جنید احمد اور سی ای او‘ وائے پی ای ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ فرزندشیرگل نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔

ڈی آئی بی پی ایل اور وائے پی ای ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے صارفین کو جدید جنریٹرفنانسنگ سالوشن کی 6 تا 36 ماہ کے قابل برداشت ماہانہ انسٹالمنٹ پلان کی فراہمی کے لیے باقاعدہ اشتراک کیا ہے۔

ابتدائی طور پر ڈی آئی بی پی ایل دبئی اسلامک کنزیومر ڈیورایبل فنانس کے تحت جدید فیچرز کے حامل یاماہا جنریٹرز کی پیشکش کر رہا ہے، بعد میں اس کے دائرہ کار کو سولر پینلز، الیکٹرانکس آئٹمز، لیپ ٹاپ، ہوم فرنیچر اور موبائل فون جیسی مزید مصنوعات تک بڑھایا جائے گا۔