دوبئی اسلامک بنک کوٹلہ ارب علی خان یکم مارچ سے حج درخواستیں وصول کرے گا

کوٹلہ ارب علی خاں(جی پی آئی )دوبئی اسلامک بنک کوٹلہ ارب علی خان یکم مارچ سے حج درخواستیں وصول کرے گا۔ برانچ مینجر عامر ولائیت نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان اور وزارت مذہبی امور کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دوبئی اسلامک بنک کوٹلہ گزشتہ سال کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یکم مارچ سے پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کرے گا۔

گزشتہ سال حجاج کرام کو بہترین سہولیات،آرام دہ سفر اور بہترین رہائشیں حرم پاک میں مہیا کی گئیں تھیں ۔جس کا اظہار حجاج کرام نے مقدس فریضہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر کیا ۔اس برس بھی اسلامک بنک کوٹلہ فریضہ حج ادا کرنے والے خواہش مند حضرات کو بہترین سہولیات مہیا کرے گا ۔تاکہ حجاج اپنے مقدس فریضہ کی ادائیگی پر سکون کر سکیں۔اس سال بھی حکومت پاکستان کی طرف سے پہلے آیئے پہلے پایئے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ۔لہذا خواہش مند حضرات جلد از جلد رجوع فرمائیں۔