دبئی(جیوڈیسک)متحدہ عرب امارات میں فوجی ہتھیاروں اور آلات کی عالمی نمائش کا آغاز ہو گیا، نمائش میں عرب حکمرانوں سمیت عالمی رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں آج مشرق وسطی کی سب سے بڑی فوجی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، نائب صدر اور کئی عرب شہزادوں کے علاوہ دنیا بھر سے فوجی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
عرب خطے میں ہونے والی اس نمائش میں 60 ہزار فوجی اور مختلف ممالک سے ایک ہزار ایک سو بارہ کمپنیاں حصہ لے ر ہی ہیں۔ ان میں امریکا، جرمنی، روس، برطانیہ، اٹلی اور چین قابل ذکر ہیں۔ نمائش میں دنیا بھر سے 77 ممالک کے وزرائے دفاع کی آمد متوقع ہے۔ دبئی کے نیشنل سنٹر میں جدید ترین ہتھیار نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ اگلے چند روز تک یہاں بری، بحری اور فضائی فوجیں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گی۔