دبئی (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے،جبکہ سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 216 کا ہدف 43.2 اوورز میں پانچ وکٹیں کھو کر حاصل کرلیا۔ کینگروز کی جانب سے میکسویل نے 76 رنز کی شاندار باری کھیلی انکے علاوہ ڈیوڈ وارنر 29 ، کپتان جارج بیلی 28 اور جیمز فالکر 26 دوسرے قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی اور 49.3 اوورز میں 215 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے دو جبکہ رضا حسن اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔