دبئی میں ہونے والا اوورسیز پاکستانی کنونشن پاکستان میں تعمیر و ترقی کی نئی بنیاد رکھے گا

کراچی : امریکن پاکستانی سی ای او فورم کے چیئرمین وقار علی خان نے دورۂ پاکستان کے دوران اہم سرکاری شخصیات سے ملاقات کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی کی کو چیئر پرسن سمن محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا و متحد کرنے والی امریکن پاکستانی سی ای او فورم پاکستان میں معاشی خوشحالی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کیلئے بھی اپنا فریضہ اداکررہی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان و امریکہ کے درمیان تجارتی فروغ کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرائے گئے ” ”A Day on the Hill کی کامیابی کے بعدامریکن پاکستانی CEO فورم کی جانب سے پہلا اورسیز پاکستانی کنونشن و گلوبل ایوارڈ نائٹ مارچ 2014 ء میں دبئی میں ہو گا جس میں صنعت و تجارت اور کاروبار سے وابستہ تمام اداروں کے سی ای او اور میاں نوازشریف، بل کلنٹن و ٹونی بلیئر سمیت اہم سیاسی شخصیات اور سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

اس کنونشن کا بنیادی مقصد پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا، پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ وقار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہکنونشن میں سیمینار، انوسیٹمنٹ ورکشاپ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر مواقع بھی موجود ہوں گے اور اورسیز پاکستانی توانائی، صحت، آئل اینڈ گیس، واٹر اینڈ پاور، ٹارنسپورٹیشن، ٹوزرم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اندسٹریل و انٹرنیشنل انوسیٹمنٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی بھی فراہم کریں گے۔