دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 آج ہوگا

Shahid Afridi

Shahid Afridi

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا ، پاکستانی شاہین کینگروز کا شکار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ کھلاڑی میچ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم حفیظ کے بغیر بھی خطرناک ہے۔ میچ کی چمچماتی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی ہوئی۔