دبئی نے پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب ہونے تک پروازیں معطل کر دیں

Flights

Flights

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) دبئی نے پاکستان سے آنے والی تمام ان باؤنڈز اور ٹرانزٹ پروازیں معطل کر دیں۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے آنے والی ان تمام پروازوں پر اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک کہ پاکستان مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب نہیں کرتا۔

جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیصلے سے متاثر ہونے والے مسافر اپنی ائیر لائن حکام سے رابطہ کریں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مریضوں کی کل تعداد 205249 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4146 ہے۔

اس صورتحال میں مختلف شہروں سے کورونا ٹیسٹنگ کی کمی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔