دبئی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

Tests Draw

Tests Draw

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے کپتان میکولم نے پاکستان کو 72 اوورز کے کھیل میں جیت کیلئے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں یونس خان 44 اور اسد شفیق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائیگا۔