دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم پر گرفت مضبوط ہوگئی اور 491 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے 4 کھلاڑی 157 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روزانگلش ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 130 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو جوئے روٹ 59 اور جونی بریسٹو 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن پاکستان کی جانب سے تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز سہم کر کھیل رہے ہیں اور 159 کے مجموعی اسکور پر جوئے روٹ 71 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 2، یاسر شاہ اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 اور دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 354 رنز بنانے کے بعد ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 491 رنز کا ہدف دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اسد شفیق اور دوسری میں یونس خان نے سنچری اسکور کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکھیلی جارہی ہے اور پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔