دبئی (جیوڈیسک) پاکستان آج 330 رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی بھاری لیڈ اتار دی ہے، پاکستان کو 107 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جس میں مصباح الحق کے 97 رنز اور سرفراز احمد کے 70 رنز ناٹ آوٴٹ شامل ہیں۔
تا ہم شکست کا خطرہ ٹلا ابھی نہیں، دبئی ٹیسٹ کے آخری روز آج پاکستان 7 وکٹوں پر 330 رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ شکست سے بچانے کے لیے سرفراز احمد کی وکٹ اہم حیثیت رکھتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح الحق کے ساتھ بیٹنگ کر کے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا، سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ پر امید ہیں کہ پاکستان کو جلد آوٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔