دبئی : پام جمیرا کے علاقے میں عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Fire

Fire

دبئی (جیوڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے علاقے پام جمیرا میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔