لاہور (جیوڈیسک) دبئی میں پراپرٹی کی خریدو و فروخت کے کاروبار میں بروکرز کی چاندی ہو گئی۔ جائیداد کے 33 ہزار سودے کرانے والوں میں پاکستانی بروکز تیسرے نمبر پر آگئے۔
دبئی میں پراپرٹی کے خریداروں میں جہاں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ہے وہیں دبئی میں 33 ہزار جائیداد کی خرید و فروخت کے سودے کرانے والے بروکرز میں بھی پاکستانی تیسرے نمبر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیداد کے سودوں میں بروکرز نے 1 ارب 50 کروڑ درہم کمائے۔ پراپرٹی کے سودے کرانے میں خواتین بروکرز بھی پیش پیش رہیں، اس وقت دبئی میں کل 6 ہزار بروکز میں سے 2 ہزارخوتین بروکز ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں پاکستانیوں کی جانب سے دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی گئی۔