دبئی (جیوڈیسک) ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ ان انعامات کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار ڈاکٹر یوسف العلی کا کہنا ہے۔
کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دبئی کے لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور صرف تیرہ فیصد لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
ان انعامات میں صرف سونا یا دیگر قیمتی زیورات ہی شامل نہیں بلکہ ایک لاکھ ستر ہزار پاونڈز کی انعامی رقم بھی تقسیم کی جائے گی۔ ان انعامات کے علاوہ اس سلسلے میں ایک سٹریٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں پہلا انعام دس ہزار درہم ہو گا۔
دبئی بس سٹیشن پر ایک باسکٹ بال میچ کا بھی انعقاد کیا گیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی باسکٹ بال کے سابق سٹار کھلاڑی کریم عبدالجبار ہوں گے۔ ان انعامات کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی میں صرف ان ہی لوگوں کو شامل کیا جائے گا جن کی پاس دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والا ٹریول کارڈ ہو گا۔