دبئی : جنسی زیادتی کا مقدمہ، نارویجن خاتون کو معافی مل گئی

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں جنسی زیادتی کے مقدمہ میں سزا پانے والی ناروے کی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دیدی گئی۔ دبئی میں جنسی زیادتی کے مقدمہ میں سزا پانے والی ناروے کی خاتون کو دبئی حکومت نے معافی دیتے ہوئے اپنے ملک واپس جانے کی اجازت دے دی۔ 24 سالہ مارلی دیلو نے دبئی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے۔

کہ انہیں معافی ملی ہے اور انہیں پاسپورٹ مل گیا ہے اور جتنا جلدی ممکن ہوسکا وہ اب خلیجی ریاست سے روانہ ہو جائیں گی۔ دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنے شہری خاتون کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے رہائی کے عمل میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچ جائیں گی۔