دبئی ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر نے روس کے میخایل کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی

Roger Federer

Roger Federer

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ میں روجر فیڈرر نے روس کے میخایل یوزنے کو مسلسل 16 ویں مرتبہ ہرا کر شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

عالمی نمبر دو سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے 1-6 اور 3-6 سے کامیابی سمیٹی۔ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو جانے والے فیڈرر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میخائل کو ہرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے جارحانہ ٹینس کھیلی اس لیے مقابلہ جیت لیا۔