دبئی ٹینس ٹورنامنٹ: اعصام الحق اور روہن بھوپانا آج ڈبلز سیمی فائنل کھیلیں گے

Aisam-ul-Haq, Rohan bhupana

Aisam-ul-Haq, Rohan bhupana

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپانا دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز سیمی فائنل آج کھیلیں گے۔

ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا سامنا پولینڈ کے (Tomasz Bednarek) اور جمہوریہ چیک کے (Lukas Dlouhy) سے ہو گا۔

اعصام الحق اور روہن بھوپانا کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے مہیش بھوپاتی اور ازبکستان کے (Denis Istomin) کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی۔

ڈیڑھ گھنٹے کے دلچسپ مقابلے میں پاک بھارت جوڑی کی فتح کا اسکور پانچ سات، چار چھ اور دس سات رہا۔