دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہے، کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں۔ اظہر علی 24 اور یونس خان 14 رنز پرناٹ آئوٹ ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے۔
ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیااور صرف 7 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ پویلین واپس لوٹ گئے، احمد شہزاد نے تین رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے۔
اظہر علی اور یونس خان تیسری وکٹ کی شراکت میں 43 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو قدر مستحکم بنادیا۔ جانسن اور سڈل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں، وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی۔
عمران خان اور یاسر شاہ پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کپتان مصباح الحق ،احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، راحت علی اور عمران خان جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں مائیکل کلارک (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، کرس راجر، ایلکس ڈولان، اسٹیون اسمتھ، مچل مارش، بریڈ ہڈن، مچل جانسن، پیٹر سڈل،ناتھن لیون اور اسٹیو اوکیف شامل ہیں۔