دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔اسد شفیق 56 اور سرفراز احمد 27 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 219 رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اس دوران کپتا نمصباح الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی،وہ 69 رنز بناکر اسمتھ کی گیند پر جانسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ مچل جانسن تین جبکہ سڈل اور اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں گذشتہ روزپاکستان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر حسب روایت اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں مچل جانسن کا شکار ہو گئے۔ جانسن کی یارکر پر وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
مڈل اسٹمپ پر گیند لگنے کے باوجود انہوں نے ریویو لیا اور ریفرل بھی ضائع کردیا۔ جب کہ احمد شہزاد بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شہزادنے لیگ اسٹمپ اوپن چھوڑی اور بولڈ ہوگئے۔ اظہر علی کولنچ سے قبل 22 رنز پر چانس ملا جب راجرز نے پوائنٹ پر مچل جانسن کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔
ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے۔ یونس خان نے پچاس رنز چھ چوکوں کی مدد سے 136 گیندوں پر بنائے۔اظہر علی نے 167 گیندوں پرچھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔