دبئی (جیوڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان نے دوسری ننامکمل اننگز 330 رنز سات کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی، سرفراز احمد صرف چار رنز کے اضافے کے بعد 74 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔
پھر راحت علی نے آٹھ رنز بنائے۔ آخری وکٹ سعید اجمل کی گری وہ 21 رنز بنانے میں کامیابی ہوئے، پاکستان کا اسکور 359 رنز رہا، جس میں مصباح الحق کے 97 اور یونس خان کے 77 رنز شامل ہیں، سورنگا لکمل نے چار وکٹ لیں۔