دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، راحت علی کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔قومی ٹیم کی جانب سے میچ کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا گیا ، دونوں اوپنرز نے برطانوی بائولرز کے سامنے کھل کر سٹروک کھیلے۔
میچ میں ایک بار پھر شان مسعود کو اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی ، پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے شعیب ملک بھی صرف دو رنز بنا سکے۔