دبئی (جیوڈیسک) دبئی کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کے بالرز کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پیٹر سن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عمران طاہر نے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک اننگزمیں5وکٹیں حاصل کیں۔ دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور خرم منظور صفر پر اسٹین کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔
اظہرعلی اور شان مسعود نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنائے، اس موقع پر اظہر علی 19 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں مورکیل نے ایل بی ڈبلیو آٹ کیا، مجموعی اسکور میں صرف 14 رنز کے اضافے کے بعد شان مسعود 21 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یونس خان 10 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ کپتان مصباح الحق صرف دو رنز بناسکے۔
کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 6 وکٹوں پر 60 رنز بنائے تھے۔ لنچ کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور باقی چار وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 39 رنز کا اضافہ کرسکیں، یوں پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمران طاہر نے کیرئیر بیسٹ بالنگ کرتے ہوئے 5 ،ڈیل اسٹین نے3 جبکہ مورنے مورکیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔