دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان میچ میں واپسی کے لیے کوشاں

 Dubai Test

Dubai Test

دبئی (جیوڈیسک) آج دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان میچ میں واپس آنے کی کوشش کرے گا۔ تاہم آج دوسرے روز پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو جلد آوٹ کرنا ہوگا اور بڑی لیڈ سے بچنا ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں پر 128 رنز بنالئے تھے اور پاکستان پر 29 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان بیٹنگ میں ناکامی کے بعد بولنگ میں بھی کوئی غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔

سعید اجمل نے 2 اور ذو الفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم آج دوسرے روز پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو جلد آوٹ کرنا ہوگا اور بڑی لیڈ سے بچنا ہوگا۔