دبئی ٹیسٹ، جنوبی افریقا کی ٹیم 517 رنز بنا کر آئوٹ

 Dubai Test

Dubai Test

دبئی (جیوڈیسک) آج پاکستان کو پہلی کامیابی اے بی ڈویلرز کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں اپنی 17 ویں سنچری بنانے کے بعد 164 کے سکور پر محمد عرفان کی گیند پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ کچھ دیر بعد ہی سعید اجمل نے گریم سمتھ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ انہوں نے 234 رنز بنائے۔ گریم سمتھ نے بطور کپتان کھیلتے ہوئے چار اور کُل پانچ ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔

ڈی ویلیئرز اور گریم سمتھ کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 338 رنز کی شراکت ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ڈومینی 7 رن بنا کر محمد عرفان کی تیسری وکٹ بنے۔ اس وکٹ کے بعد پچ پر دوڑنے پر امپائروں نے محمد عرفان کو پہلی اننگز میں مزید بولنگ سے روک دیا۔ سعید اجمل نے فیلینڈر کو آؤٹ کرکے پاکستانی ٹیم کو آٹھویں کامیابی دلوائی، وہ صرف 8 رن بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 517 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی. میچ کا دوسرا دن مکمل طور پر جنوبی افریقا کے نام رہا تھا اور پاکستانی بولر ان دونوں بلے بازوں کے سامنے بےبس دکھائی دیے۔ گزشتہ روز پورے دن میں پاکستان صرف ایک وکٹ حاصل کر سکا تھا۔