پیرس (جیوڈیسک) ورلڈ ایکسپو 2020 کے میزبان ملک کا فیصلہ ہوگیا۔ دبئی اس عالمی نمائش کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ ایکسپو 2020 کے حصول کے لئے دبئی، ترکی، روس اور برازیل کے درمیان مقابلہ تھا۔
پیرس میں بیورو فار انٹرنیشنل ایکسپوزیشن کے تحت ووٹنگ ہوئی جس میں 167 رکن ممالک نے حصہ لیا۔ دبئی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے حریف شہروں کو مات دے دی۔
ورلڈ ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گی جس کے دوران اندازہ ہے کہ دنیا بھر سے تقریبا 4 کروڑ لوگ دبئی کا رخ کریں گے۔
رکن ممالک عالمی اہمیت کے حامل اس ایونٹ میں ٹیکنالوجی، آرکی ٹیکچر اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایکسپو 2020 کے انعقاد سے دبئی تجارتی سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا۔ یہ ایکسپو ہر پانچ سال بعد ہوتی ہے۔ 2015 کی ورلڈ ایکسپو میلان جرمنی میں ہوگی۔