ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) 27 اکتوبر کو انڈین آرمی غیر قانونی طور پر کشمیر میں داخل ہوئی اور مظلوم نہتے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کا ایک ہولناک بازار گرم کر دیا جو آج تک جاری ہے ان مظلوم اور نہتے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر بروز ہفتہ ساڑھے بارہ بجے ڈبلن سٹی سینٹر سپائر پر ایک عظیم الشان ملین مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں کشمیری کمیونٹی کا ڈبلن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کشمیری کمیونٹی کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے کی اجلاس کا آغاز کشمیری کمیونٹی کے اہم رہنما آصف بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے اہم رکن علی بٹ قادری نے حاصل کی پیر شیراز حسین قادری نے تمام شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب احباب کو علم ہے کہ 27 اکتوبر کو انڈین آرمی غیر قانونی طریقے سے کشمیر میں داخل ہوئی اور ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ایک قیامت ڈھادی اس سلسلے میں آئرلینڈ میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر بروز ہفتے کو ڈبلن میں ملین مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں جس کی قیادت سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گیں اور اس سلسلے میں آئرلینڈ کی تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور پچاس کے قریب آئرش پارلیمنٹیرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ملین مارچ میں یورپ کے دیگر ممالک سے مختلف تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور کشمیری کمیونٹی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوگی پیر شیراز حسین قادری نے شرکائے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب احباب آئرلینڈ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے آپ اپنے شہروں میں اس ملین مارچ کی بھرپور تشہیر کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ملین مارچ کی دعوت دیں اجلاس میں دیگر شرکاء نے بھی چند اہم تجاویز بھی پیش کی جسے پیر شیراز حسین قادری اور دیگر احباب نے منظور کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم جلد اگلے ہفتے ایک اجلاس اور منعقد کریں گیں جس میں ان تمام تجاویز پر مزید غوروخوص کرکے اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے خصوصی دعا کروائی اس اجلاس میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری عجائب حسین ۔چوہدری ظفر اقبال ۔آصف بھٹی ۔شیخ رشید احمد ۔علی محمد صابری ۔عثمان احمد ۔عمردراز وٹو ۔چوہدری حبیب ۔شیخ ندیم احمد ۔محمد منشا چیمہ ۔سعید احمد ۔علی بٹ قادری اور وسیم بٹ شامل تھے۔